*سرکارآرہےہیں*
نتیجہ فکر
*فیروز القادری مصباحی*
__________<>
بزم نبی سجاؤ سرکار آرہے ہیں
نغمے وفا کے گاؤ سرکارآرہے ہیں
آؤ قریب آؤ سرکار آرہے ہیں
مل کر خوشی مناؤ سرکار آرہے ہیں
رعناٸی ِ جہاں ہےان کی جھلک پہ قرباں
دیوار و در سجاؤ سرکار آ رہے ہیں
زندہ کرو جہاں میں روح الامیں کی سنت
جھنڈے حسیں لگاؤ سرکار آ رہے ہیں
مولودکی گھڑی ہےکعبہ بھی وجدمیں ہے
اب تم بھی جھوم جاؤ سرکار آ رہے ہیں
اے بے کسوں یتیموں رنج و الم کے مارو
تسکین ِ قلب پاٶ سرکار آ رہے ہیں
آوحصارِ فضلِ خلاق ِ دو جہاں میں
قسمت کو جگمگاؤ سرکار آرہے ہیں
اے قادری ادب کےسانچے میں آج ڈھل کر
نعت نبی سناٶ سرکار آرہے ہیں
