توہین ‏علماء ‏کفر ‏ہے ‏از ‏خلیفہ گلزار ‏ملت مفتی ‏فیروزالقادری ‏مصباحی ‏جامعہ ‏نبویہ ‏رام ‏پور

0
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید امام صاحب کے بارے میں یہ کہتا ہےکہ امام صاحب اکثر دس پندرہ منٹ تاخیر سے نماز پڑھاتے ہیں جو کہ کبھی دس پندرہ منٹ تاخیر سے نماز نہیں ہوئی ہے ہاں دو چار منٹ تاخیر ہوئی ہے وہ بھی کبھی کبھار  اور مسجد میں چھوٹا جانور یا پرندہ بیت الخلا کردے تو امام صاحب صاف نہیں کرتے ہیں امام صاحب لاپرواہی سے کام لیتے ہیں اور زید اکثرامام صاحب و مدرسین کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے ہیں آج سے تقریبا پندرہ سال پہلے امام صاحب دوران تقریر یہ کہا تھا کہ جو ہماری چغلی کرےگا۔ اس کی زبان حلق سے نکال لینگے جو کہ اس امام صاحب کو انتقال کیئے کم وبیش چار پانچ سال ہو گئے اب اس امام صاحب کے بارے میں یہ کہا جائے ایسے امام کو مسجد کے باہر نکال کر مار تےکم وبیش پچاس لوگوں کی موجودگی میں کہا ہے تواب زیدکیلئے شریعت کا کیا حکم نافذ ہوتا۔ ہےعلماء دین و مفتیان شرع متین قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ
الجواب
حدیث شریف میں ہے "من اھان العالم فقد اھان العلم و من اھان العلم فقد اھان النبی ومن اھان النبی فقد اھان جبریل ومن اھان جبرئیل فقد اھان الله ومن اھان الله اھانه الله یوم القیمة (تفسیر کبیر ج، ١ ص ٢٨١)
جس نے عالم کی توہین کی تحقیق کہ اس نے علم کی توہین کی اور جس نے علم کی توہین کی تحقیق کہ اس نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی توہین کی اور جس نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی توہین کی تحقیق کہ اس نے حضرت جبریل علیہ السلام کی توہین کی اور جس نے حضرت جبریل علیہ السلام کی توہین کی تحقیق کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی تو کی اور جس اللہ تعالیٰ کی توہین کی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے ذلیل و رسوا فرمائے گا-
بلاوجہ عالم دین سے بغض رکھنے میں بھی خوف کفر ہے اگرچہ اہانت نہ کرے (فتاوی رضویہ ج. ١ ص، ٥٧١)
اگر عالم دین کو اس لئے برا کہتا ہے کہ وہ عالم ہے جب تو صریح کافر ہے اور اگر بوجہ علم اس کی تعظیم کرتا ہے لیکن کسی دنیاوی خصومت کے باعث اسے برا کہتا ہے گالی دیتا ہے اور تحقیر کرتا ہے تو سخت فاسق و فاجر ہے اور اگر بےسبب رنج رکھتا ہے تو مریض القلب اور خبیث الباطن ہے اور اس کے کفر کا اندیشہ ہے خلاصہ میں ہے" من أبغض عالما من غیر سبب ظاھر خيف علیه الكفر" - 
مخ الروض الازھر میں ہے- الظاهر انه يكفر (فتاوی رضویہ ج.١ ص ١٤٠)-
برصدق سائل صورت مسئولہ میں زید کو چاہئے کہ توبہ کرے اور امام صاحب سے معافی طلب کرے اور آئندہ امام صاحب کی دل آزاری سے بچے-
چھوٹا جانور یا پرندہ مسجد میں پاخانہ وغیرہ کرتا ہے تو ذمہ داران مسجد کو چاہئے کہ اس کا انتظام الگ سے کرے إمام صاحب سے ان کے شایان شان ہی خدمت لے - 
عام مومن بھی جب انتقال کرجائیں تو انھیں اچھائی سے یاد کرنے کا حکم ہے اور عالم ہوتو بدرجہ اولی اچھائی سے یاد کرے - واللہ اعلم 
کتبه - 
محمد فیروزالقادری مصباحی 
خادم تاج الشریعہ دارالافتاء جامعہ نبویہ ازہری محلہ رام پور مدھواپور مدھوبنی بہار
 ١٣/ذی القعدہ ١٤٤٢ھ ٢٤/اپریل ٢٠٢١ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top