کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسلہ ذیل میں کہ
زید نے اپنی بیوی کو کہا میں نے تم کو طلاق دیا دیا دعا qq
اس طرح کہنے سے کونسی طلاق واقع ہوگی
قرآن وحدیث کی روشنی میں تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں
مستفتی محمد جابر حسین
بڑا میگھ پور تھانہ سرسنڈ ضلع سیتا مڑھی بہار
الجواب بعون الملک الوھاب
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ
زید نےاگر اپنی بیوی کو کہا میں نے تم کو طلاق دیا دیا دیا یعنی ایک بار لفظ طلاق بول کر تین بار دیا دیا دیا کا تکرار کیا تو اسکی بیوی پر تین طلاقیں مغلظہ واقع ہوگئیں اب بغیر حلالہ زید کیلئے اس کی بیوی حلال نہ ہوگی ایسا ہی فتاوی رضویہ شریف میں اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا ہے - "اگر واقع میں تین بار"دی"کا لفظ کہا تو اس پر فرض ہے کہ اسے چھوڑدے اور بے حلالہ ہاتھ نہ لگائے اگر خلاف کرے گا مبتلائے زناہوگا اور مستحق عذاب شدید،واﷲعلٰی کل شیئ شہید،واﷲتعالٰی اعلم۔ (فتاوی رضویہ ج، ١٢ ص، ٤٣٤) - واللہ اعلم
کتبہ
فیروزالقادری مصباحی
تاج الشریعہ دارالافتاء ازہری محلہ رام پور مدھواپور مدھوبنی بہار
٥/شوال المکرم ١٤٤٢ھ مطابق ١٨/مئی ٢٠٢١ء
