تعزیت ‏نامہ ‏ ‏از ‏ ‏اساتذہ ‏جامعہ ‏ضیائیہ ‏فیض ‏الرضا ‏ددری

0

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.

بڑے افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ ہمارے ادارے کےصدر المدسین حضرت علامہ مفتی محمد راحت احسان برکاتی کے والد گرامی کا ابھی کچھ دیر پہلے انتقال ہوگیا. اناللہ وانا الیہ راجعون. حضرت کے والد گرامی الحاج محمد رشید الدین صاحب ساکن دلشادپور کٹیہار جن کی عمر 85 سال تھی بڑے نیک، پابند صوم وصلاۃ اور خوش اور صاف مزاج آدمی تھے.انھوں نے اپنے تین صاحبزادوں کو عالم ومفتی بنایا یہ لوگ سب کے سب علمی میدان میں اپنا ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں.ہم نے حضرت مفتی صاحب کی زبانی اپنےوالد گرامی کی بہت تعریفیں سنی ہیں.آج دسویں ذی الحجہ 11 بجے دن کو وہ ہمیں داغ مفارقت دے گئے.غم واندوہ کے اس ماحول میں ہم جامعہ ضیائیہ کے تمام اساتذہ اور اراکین کی جانب سےحضرت اور حضرت کے جملہ اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور صبر کی تلقین کرتے ہیں.اور ہم سب حضرت مفتی صاحب قبلہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم ومغفور کی بے حساب بخشش فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے. آپ حضرات سے گزارش ہے کہ ان کے دعائے مغفرت کریں       

شریکِ غم: 
محمد نیاز احمد رضوی  وجمیع اساتذہ وذمہ دارانِ جامعہ ضیائیہ فیض الرضا ددری

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top