*بزم تاج الشریعہ انٹرنیشنل* طرحی
*نعتیہ مشاعرہ* میں کہا گیا مکمل کلام
مصرع طرح
حسن ہے بے مثل صورت لاجواب
استاذ زمن علامہ حسن رضا خان بریلوی علیہ الرحمۃ
جب ہوئی آقا سے نسبت لاجواب
پھرہوئی طیبہ کی شہرت لاجواب
جھک گیاکعبہ بھی آکے وجد میں
شاہ خوباں کی ولادت لاجواب
چودھویں کا چاند بھی شرماگیا
دیکھ کر آقا کی صورت لاجواب
فرش سے ہے عرش تک زیر نگیں
رب نےبخشی ہے ریاست لاجواب
ہر ادا قرآن کی تفسیر ہے
*حسن ہےبےمثل صورت لاجواب*
سورج الٹاشق ہوا پل میں قمر
مصطفیٰ کی ہےیہ قدرت لاجواب
مل گئی غم سے رہائی عاصیو!
کھل گیا باب شفاعت لاجواب
ایک ٹھوکر میں احد ساکن ہوا
ایڑیوں کی ہے کرامت لاجواب
کاش کہہ دیں مصطفی اے قادری
تونےکی ہےمیری مدحت لا جواب
فکرو قلم
ابو الفتح محمد *فیروزالقادری مصباحی* بانی
جامعہ نبویہ ازہری محلہ رامپور مدھوبنی بہار
*7860706921*
شاعر ہر دلعزیز عالم نبیل فاضل جلیل محترم *محمد فیروز القادری مصباحی* زید مجدہ کا فکری فن پارہ نظر نواز ہوا
ماشاءاللہ بہت پیارا اور دلنواز کلام ہے
یہ میری موصوف سے ان کے کلام کے توسط سے پہلی ملاقات ہے ان کے کلام کو بغور دیکھا ماشاءاللہ مکمل کلام عمدہ افکار و تخیلات سے مرصع و مزین فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار سلاست و برجستگی سے لیس الفاظ کے درو بست بے مثال پاریدہ مضامین میں جدت کا رنگ اسلوب شاعری بے نظیر عشق و وارفتگی کا اعلیٰ نمونہ ایک اک شعر دامن دل می کشد کا مصداق ہے
از میم تا میم بشمول تضمین کہیں کوئی سقم نظر نہیں آیا کہ اس پر بلا وجہ انگلی کی جائے ہاں مقطعے سے پہلے والے شعر میں ربط کمزور ہے و بس
مولیٰ تعالیٰ آپ کے اس کلام کو صاحب نعت کے صدقے قبول فرمائے آمین
مبصر
*اجمل الشعرا حضرت علامہ اجمل مصباحی مد ظلہ*
