بزم تاج الشریعہ أنللائن انٹرنیشنل طرحی مشاعرہ میں کہا گیا مکمل کلام
مصرع طرح
نہ کر رسوائے محشر واسطہ محبوب کا یارب
(استاذ زمن)
زباں پر ہو مری ہر دم تری حمد و ثنا یارب
مجھے توفیق دے ایسی یہی ہے التجا یارب
گرفتار بلا ہوں سن لے میری التجا یار
بلاؤں کو مری کردے گرفتار بلا یارب
مرے عیبوں پہ پردہ ڈال دے یوم جزا یارب
*نہ کررسوائےمحشرواسطہ محبوب کایارب*
تمنا ہے ملے دو گز زمیں شہر مدینہ میں
ہوں پوری حسرتیں میری یہی ہےالتجایارب
غموں کی دھوپ نے جینا مرا دشوار کرڈالا
عطا کر فضل کا سایہ طفیل مصطفی یارب
مرے اعمال بد نے کردیا جینا مرا مشکل
مجھے پابند احکام شریعہ کا بنا یا رب
پریشانی کے عالم میں فیروز القادری ہے آج
نبی پاک کے صدقے رہائی کر عطا یارب
فکرو قلم
ابو الفتح محمد فیروز القادری مصباحی
جامعہ نبویہ ازہری محلہ رامپور مدھوبنی
7860706921
