بزم تاج الشریعہ آن لائن انٹرنیشنل طرحی نعتیہ مشاعرہ میں کہا. گیا مکمل کلام
زباں پر ہو مری ہر دم تری حمد و ثنا یارب
مجھے توفیق دے ایسی یہی ہے التجا یارب
گرفتار بلا ہوں سن لے میری التجا یارب
بلاؤں کو مری کردے گرفتار بلا یارب
مرے عیبوں پہ پردہ ڈال دے یوم جزا یارب
*نہ کررسوائےمحشرواسطہ محبوب کایارب*
تمنا ہے ملے دو گز زمیں شہر مدینہ میں
ہوں پوری حسرتیں میری یہی ہےالتجایارب
غموں کی دھوپ نے جینا مرا دشوار کرڈالا
عطا کر فضل کا سایہ طفیل مصطفی یارب
مرے اعمال بد نے کردیا جینا مرا مشکل
مجھے پابند احکام شریعہ کا بنا یا رب
پریشانی کے عالم میں فیروز القادری ہے آج
نبی پاک کے صدقے رہائی کر عطا یارب
فکرو قلم
ابو الفتح محمد فیروز القادری مصباحی
جامعہ نبویہ ازہری محلہ رامپور مدھوبنی
7860706921
___________________________________
*گفتگو*
دوسرا کلام حضور استاذ الشعرا والادبا جان انجمن، مدیر حلقہ حضور کلیم ملت مدظلہ النورانی نے "قبلہ ابوالفتح فیروز القادری مصباحی" ص قبلہ کا عطا کیا ہے
موصوف کی شاعری سے اس سے پیشتر بھی ملاقات ہے
ویسے یہ شاعری بہت اچھی ہے اور کرتے بھی ہیں ماشاءاللہ
الفاظ کا اتار چڑھاؤ دیدنی ہے
بندش مضمون بھی لائق ستائش ہے
کلام میں رنگ شاعری خوب بھرا گیا ہے
چلیے ایک غائرانہ نگاہ مکمل کلام پر ڈالی جاے
*مطلع......*
اچھا ہے بلکہ بہت اچھا ہے ماشاءاللہ
*اول......*
کیا کہنے واااااااااہ شاندار استفادہ بہت عمدہ مبارک
*دوم.......*
گرہ کی صورت میں ایک اور حسین مطلع ماشاءاللہ
*سوم........*
کیا ہی عمدہ خواہش و آرزو ہے اللہ آمین آمین بہت عمدہ
*چہارم.......*
آمین آمین آمین نفیس شاعری واااااااااااہ واااااااااہ واااااااااااہ
*پنجم.......*
کیا بات ہے سبحان اللہ سبحان اللہ ماشاءاللہ آمین آمین
*مقطع........*
اللہ اللہ اللھم ادفع عنا بلآءنا
آمین آمین آمین
دل پذیر شاعری
متأثر کن شاعری ماشاءاللہ
اس دیدہ زیب اور حسین کاوش پر میری طرف سے 👇🏻
🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹
مبصر
*استاذ الشعرا حضرت علامہ رحمت لطیفی مد ظلہ*
