*دعاۓقلبی وکلمات تشکر*
بخدمت عالیہ استاذالقراءوالعلماحضرت قاری نسیم احمدصاحب قبلہ دامت برکاتہ بانی ومہتمم مرکزی دارالقرات لوہنہ نیپال
............................................................
ازقلم حضورتاج الخطباءحضرت علامہ مفتی محمدمصلح الدین قادری رضوی برہانی دامت برکاتہ
ناشر مسلک اعلیٰ حضرت و ہمدرد قوم و ملت, علماء نواز, اخلاق و محبت کے پتلے,فیاض طبیعت کےمالک, اخلاق فاضلہ کے حامل, بانی و مہتمم مرکزی دارالقرات لہنہ ضلع دھنوشا نیپال حضرت قاری محمد نسیم صاحب قبلہ کثیر الجہات اخلاق کے مالک ہیں شرافت و محبت ان کی ذات میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہےاسلاف کرام کا احترام اور اخلاف پر شفقت و محبت کرنا ان کا طرہ امتیاز ہے اپنے و بیگانے سب ان کے مداح ہیں اپنے آپ میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتے ہیں کلام و بیان کے دھنی ہیں اور دل کے غنی ہیں آپ نے 16 شعبان المعظم سن 1445 ہجری بمطابق 27 فروری 2024 عیسوی کو اپنے مدرسہ کے زیر اہتمام تحفظ تجوید وقرات کانفرنس ودستار بندی کا بابرکت و خوبصورت پروگرام مرتب فرمایااس میں علمائے کرام,فضلائےعظام, فقہاء اسلام اور طلبہ مدارس عربیہ نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی رات میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام اپنے آپ میں مثالی تھا ملک نیپال کے ان مصنفین جن کا مسلک اعلیٰ حضرت فاضلِ بریلوی کے مسلک و نظریات سے متصادم نہ ہو انہیں بصد آداب و احترام مدعو کیا اور جنہوں نے ان کی شرائط دعوت پر اپنے حالاتِ حیات اورخدمات ان کی خدمت میں پیش فرمائی اور ان کے شرائط پر پورے اترے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مفسر قرآن ایوارڈو سپاس نامہ پیش فرما کرسرفراز کیا گیا
چنانچہ میں بھی حاضر خدمت ہوا اور محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین صاحب قبلہ رضوی مدظلہ العالی شیخ الحدیث وصدرمفتی جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کے مقدس ہاتھوں بھرے مجمع میں سپاس نامہ و ایوارڈ پیش کیا گیا اور میں نے بصد خلوص اسے قبول کیا عدیم الفرصتی کی وجہ سے میں تقریر نہیں کر سکا اور چند گھنٹے کے بعد اپنے گھر کے لیے روانہ ہو گیا ان سے چند گھنٹہ کی ملاقات نے میرے دل کو متاثرکیا اور ان کے نیک کارنامے دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا اگر مصنفین و مؤلفین کی اسی طرح حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو یہ کھل کر اپنا کام انجام دیں گے اور ملک نیپال تصنیف و تالیف کا گہوارہ بن جائے گامجھےمحسوس ہوا کہ حضرت قاری صاحب قبلہ اپنے اس پروگرام کے لیے اور سنیت کے آسمان محبت پر چار چاند لگانے کی خاطر نہایت مخلص ہیں میں حضرت قاری صاحب قبلہ کانیک کارنامہ دیکھ کر بہت خوش ہوں ناحق شناسی ہوگی اگرہم حضرت مفتی محمدفیروزالقادری صاحب کاشکریہ ادانہ کریں موصوف الشرف نےاس اہم پروگرام میں زیادہ سےزیادہ حصہ لیااورحضرت قاری نسیم صاحب کےدست وبازوبنکرانکی حوصلہ افزائی بھی کرتےرہےاورآغازسےانجام تک انکےساتھ رہےیقینایہ باعث انبساط وسبب فخرومباہات ہےآپ حضرت قاری صاحب قبلہ کےمخصوص تلامذہ میں ہیں اس وفاداری کی بنیادپرحضرت قاری صاحب قبلہ آپ پرکلی اعتمادرکھتےہیں اورآپ کےمشوروں پرعمل کرناباعث محبت سمجھتےہی اس پروگرام کی کامرانی پرمیں اپنی جانب سےحضرت مفتی فیروزالقادری صاحب کےبابرکت گلےمیں تحسین وآفریں کاگجراپیش کرتاہوں اوراظہارخوشی کرتےہوۓپیغام تہنیت سے نوازتاہوں اورآئندہ بھی ایسے بابرکت پروگرام کےانعقادکےلئےصمیم قلب سے ملتجی ہوں اور دل کی گہرائیوں سےدعادیتاہوں کہ اللہ تعالی انہیں اورمفتی صاحب قبلہ کو خوش وخرم رکھے اور ان کے اہل خانوادہ و اہل خانہ کو خورسند رکھے اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی توفیق رفیق عطا ہوتی رہے
دعاگو۔۔۔۔
محمد مصلح الدین قادری رضوی برہانی شیخ الحدیث مدرسہ حبیبیہ اسلامیہ لعل گوپال گنج الٰہ آبادوبانی خانقاہ قادریہ رضویہ برہانیہ سسواکٹیاگلابپورنیپال
19مارچ2024عیسوی
