(جنکپور نیوز) جنکپور نیپال کے تحت وارڈ نمبر ٢٥ میں واقع لہنہ میں مورخہ 23/11/2020 کو جہیز مخالف کانفرنس منعقد ہوئی -
مرکزی دارالقرات لوہنہ جنکپور نیپال کے بانی و سربراہ حضرت قاری محمد نسیم احمد صاحب کی لڑکی قمر ثمینہ خاتون عرف نوری کی شادی کے موقع پر مورخہ ٢٣،نومبر ٢٠٢٠ بروز پیر بعد نماز مغرب سے ١١ بجے شب تک ایک عظیم الشان جہیز مخالف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں گاؤں لوہنہ سمیت ہند و نیپال سے مشاہیر علمائے کرام وشعراء عظام کے علاوہ دینی، مذہبی سماجی، سیاسی، رفاحی تنظیموں کے نمائندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی -
پروگرام کی صدارت جامعہ نبویہ رامپور مدھوبنی ہندوستان سے تشریف لائے حضرت مفتی فیروزالقادری مصباحی نے کی جبکہ خصوصی خطاب میں حضرت مولانا جابر مصباحی نے مطالبہ جہیز کے خلاف اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ جہیز جیسے ناسور اور مہلک رسم کا اصل ذمہ دار ہر گاؤں کے سرکردہ چودھری لوگ ہیں اگر یہ چاہیں تو اس رسم کا خاتمہ ممکن ہے - وہیں حضرت قاری محمد نسیم احمد صاحب نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں جہیز مخالف مہم کے ساتھ اس بات پر کافی زور دیا کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا کردار بھی مسلمانوں جیسا ہی ہو -
دوران گفتگو موصوف نے مطالبہ جہیز کی مذمت کے ساتھ یہ بھی فرمایا کہ سنیت کو لوہنہ میں محدود نہیں کیا جائے جیسا کہ بعض ناعاقبت اندیشوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ سنیت صرف لوہنہ میں ہے (العياذ باللہ)-
ایسا ہرگز نہیں بلکہ پورا علاقہ سنیوں کا بے اور دنیا کے تمام مسلمانوں کا احترام ہم پر ضروری ہے - جیسا کہ حضور شیر نیپال علیہ الرحمہ نے پوری زندگی اسی کا درس دیا -
ساتھ ہی جہیز مخالف مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے( قاری صاحب کے بڑے بھائی اور سمدھی) محمد صغير شیخ کی اس زمانے میں اپنے لڑکے حافظ پیارے بابو کی اس انوکھی، تاریخی، بے مثال اور بغیر مطالبہ جہیز کے شادی کرنے پر تمام شرکاء نے جم کر تعریف کی اور دعاؤں سے نوازا-
اپنے انوکھے پن کی وجہ سے آج کل یہ شادی سرخیوں میں ہے - اور چہار جانب اس اقدام کی ستائش ہورہی ہے - اس پروگرام سے پورے علاقے میں اچھے پیغامات نشر ہوئے ہیں -
شاعر اسلام دلبر اسلمی انڈیا اور قاری نیاز احمد نورانی انڈیا کے علاوہ طلبہ مرکزی دارالقرات نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا - درمیان پروگرام نکاح خوانی کی تقریب سعید منعقد ہوئی اخیر میں صلوة وسلام و دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا -
موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے عالی جناب ماسٹر شعیب احمد برکاتی ، پروفیسر حمید الرحمن برکاتی برادران حضور شیر نیپال، قاری محمد رضا صاحب ، عزت مآب محمد نصیر الدین صاحب ادھیکچھ لوہار پٹی، محمد شمیم احمد نداف جانی نگر اور ان کے بڑے بھائی عالی جناب محمد فیروز صاحب مقیم حال ممبئی انڈیا،محمد منظور راعین لادو بیلا، وکیل محمد منصور صاحب جنکپور ، الحاج محمد شمیم شیخ صاحب (قاری صاحب کے چھوٹے بھائی) ، عالی جناب عبدالجبار صاحب صدر جہیز مخالف سَنگھ، محمد نظام و دیگر ممبران جہیز مخالف سنگھ ، پروفیسر عبدالقيوم صاحب، احمد ریڈیو جنکپور، قاری نظام الدین ،محمد رضا، محبوب رضا، محمد افضل عرف دلارے بابو قاری دانش رضا، قاری اشتیاق عالم سیتامڑھی انڈیا ،قاری امیر الحسن پریہار انڈیا ، قاری تحسین رضا واعظی کما سیتامڑھی انڈیا ،محمود الحسن شیخ لوہنہ ، محمد انصارالحق شیخ، غلام مصطفیٰ شیخ کے علاوہ سرکاری افسران انسپکٹر، ایس پی، وغیرھم سماجی اور سیاسی طبقے سے تعلق رکھنے والے ذی شعور لوگ موجود رہے -
رپورٹنگ
محمد دانش رضا
